5 ستمبر 2026 - 21:17
 امریکی ملی بھگت سے اسرائیلی جارحیت جاری:حزب اللہ

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا ہیکہ اسرائیلی جارحیت امریکا کی مکمل حمایت اور ملی بھگت سے جاری ہے، جبکہ ان حملوں کا مقصد لبنانی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے اسرائیل کے طے شدہ ایجنڈے پر عمل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی  ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا ہیکہ اسرائیلی جارحیت امریکا کی مکمل حمایت اور ملی بھگت سے جاری ہے، جبکہ ان حملوں کا مقصد لبنانی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے اسرائیل کے طے شدہ ایجنڈے پر عمل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل لبنان کے خلاف حملوں میں مسلسل شدت لا رہا ہے، گھروں اور دیہات پر بمباری، منظم تباہی اور عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔

بیان کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 4 لبنانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے امریکی حمایت، سرپرستی اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں، جبکہ لبنانی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ایسے راستے پر چل رہی ہے جس سے اسرائیل کو مزید کارروائیوں کا موقع مل رہا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان حملوں کے ذریعے لبنانی حکومت کو دباؤ میں لا کر ایسے منصوبے نافذ کرانا چاہتا ہے جن کے مقاصد پہلے سے طے شدہ ہیں، چاہے اس کے نتیجے میں لبنان کو داخلی انتشار اور کشیدگی کی دلدل میں کیوں نہ دھکیل دیا جائے۔

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور فریم ورک معاہدے سے کوئی نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قبضہ، حملے، لبنانیوں کا خون بہنا اور گھروں کی تباہی ان دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔

بیان میں اسرائیلی قید سے بعض لبنانی قیدیوں کی رہائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پیش رفت بھی اسرائیلی حملوں، قبضے اور قتل و غارت کو نظرانداز کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ حزب اللہ کے مطابق مذاکراتی راستہ لبنان کے تحفظ میں ناکام ثابت ہو چکا ہے۔

حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، سیاسی ضد اور اختلافات ختم کرے اور قومی اصولوں کی طرف واپس آئے۔ ساتھ ہی لبنانی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہوکر ایک قومی مؤقف اپنائیں جو لبنان کی طاقت، دفاعی صلاحیت اور خودمختاری کا تحفظ کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha